چوہدری محمد اشتیاق لہڑی کی نانی وفات پا گئیں

September 18, 2020

نیوکاسل (پ ر) برمنگھم کی معروف سماجی ،سیاسی، کاروباری شخصیت چوہدری محمد اشتیاق لہڑی کی نانی کھڈی شریف آزاد کشمیر میں وفات پاگئیں، مرحومہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان نتھی میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی، مذہبی، فوجی افسران، ڈاکٹرز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ نیوکاسل میں کشمیری کمیونٹی کے ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری، چوہدری محمد خالق، حاجی عبدالحکیم، چوہدری امداد علی، راجہ پرویز اختر، مسلم سوسائٹی کے صدر چوہدری محمد اسلم، جنرل سیکرٹری ملک محمد یونس، ملک نواز، سابق کونسلر چوہدری محمد سجاول، راجہ پرویز اقبال، چوہدری آصف محمود، حافظ محمد صدیق نعیم سمیت متعدد شخصیات نے تعزیت کی ہے۔