مولانا خورشید کے انتقال سے پیدا دینی خلا پر نہ ہوگا، علمائے کرام

September 18, 2020

ہڈرزفیلڈ( زاہد انور مرزا) ممتاز عالم دین امام جامع مسجد زکریا مولانا خورشید احمدکے انتقال سے بہت بڑا دینی اور علمی خلا پیدا ہوا ہے، صدیوں میں بھی اُس کا تدارک نہیں ہو سکے گا ،مرحوم نیک متقی ،پر ہیزگار ، خوف خدا رکھنے والے اور انتہائی خلیق انسان تھے،ان کی ساری زندگی دین متین کی خدمات ، درس و تدریس ، منبرو محراب سے منسلک رہیان کا وصال عالم اسلام کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے ،اُن کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، حضرت مولانا مرحوم و مغفور اپنے چاہنے اور محبت کرنے والوں اور حلقۂ احباب کو ہمیشہ کیلئے غمزدہ چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے ہیں،مولانا کے وصال کی خبر نے علماء کرام اور عوام الناس کو غم سے نڈھال کر دیا ہے۔مولانا خورشید صاحب کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بزرگ عالم دین حضرت مولانا عبد الرشید ربانی ڈیوزبری سر پرست اعلی جمعیت علماء برطانیہ ، علامہ قاری محمد عباس ہڈرسفیلڈ انفارمیشن سیکرٹری مرکزی جمعیت علماء برطانیہ و صدر مذہبی امور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ ،صدر مرکزی جمعیت علماء برطانیہ مولانا محمد بلال ، نائب صدر مرکزی جمعیت علماء برطانیہ مولانا اکرام الحق خیری ، سیکرٹری جنرل مرکزی جمعیت علماء برطانیہ علامہ صاحبزادہ امدادُ الحسن نعمانی چیئرمین ختم نبوت ایجوکیشن سنٹر برمنگھم ،امیر جمعیت علماء برطانیہ مولانا سید اسد میاں شیرازی، مولانا محمد اکرم اکاڑوی خطیب جامع مسجد بلال ہڈرسفیلڈ و سیکرٹری جمعیت علماء برطانیہ ،، مولانا قاری عبد الرشید اولڈھم انفارمیشن سیکرٹری جمعیت علماء برطانیہ ، مولانا سید غضنفر ا لرحمان شاہ ، مولانا عبد الرزاق رحیمی ، مولانا مطیعُ الرحمان، حافظ عثمان سہیل خطیب جامع مسجد عثمان ہڈرسفیلڈ ، مولانا نعمان نذیر ہڈرسفیلڈ ، صاحبزادہ مولانا عادل فاروق اولڈھم ، مولانا رضاءا لحق چیئر مین جامعہ الھُدی نوٹنگھم ، مولانا قاری شاہ حسین شاہ ، قاری ابرار حسین شاہ ، مولانا سید جمال بادشاہ گیلانی ،مولانا گل محمد ،مفتی محمد تقی ، مولانا محمد شفیق ،مولانا محمد حامد خان ،مولانا محمد یونس خان ،حافظ محمد ارشاد ،مولانا محمد احسن ،مفتی محمد ادریس قاسمی ،مفتی محمد حامد ،مولانا ذوالفقار علی ، زاھد انور مرزا ودیگر نے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی کے حضور دعا کی ہے کہ رب رحیم وکریم مرحوم و مغفور کی تمام خطاؤں لغزشوں پر درگزر فرما کر اپنی جوار رحمت میں اعلی و ارفع مقام عطاء فرمائے۔ان کی قبر کی تمام مشکلات اور منازل کو آسان فرما کر جنت کا گہوارہ بنائے اور جنت کے باغوں میں سے باغ بنا کر تاحد نگاہ کُشادہ فرمائے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے ، اللہ تعالی مرحوم و مغفور کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ہم سوگوار اور غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔