کوٹلی ستیاں، ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج

September 18, 2020

کوٹلی ستیاں(نمائندہ جنگ)ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا،تھانہ کوٹلی ستیاں میں مزمل الحق سکنہ آزاد کشمیر نے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لیاقت سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں اور بالخصوص پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے جس پر اس کے خلاف تھانہ کوٹلی ستیاں میں دفعہ499,500,505الیکٹرونک کرائم ایکٹ 37,20,11 درج کر لیا گیا۔