بھارتی مظالم،آبادی کا تناسب بدلنے کیخلاف مظاہرہ

September 18, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کیخلاف جمعرات کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ، مظا ہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سفاکانہ پالیسیوں کے خلاف نعر ے بازی بھی کی، قائدین حریت نے اپنے خطاب میں کہا بھارتی ریاستی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کا قتل کیا جارہا ہے بھارت کشمیری نوجوانوں کو شہید کرکے کشمیر میں نسل کشی پر عمل پیرا ہے، مودی کی قیادت نے علاقائی امن داو پر لگا دیا ہےبھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر بھارتی حکومت ہندوئوں کوآباد کررہی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمان اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کررہا ہے۔ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں ہزاروں مندر قائم کررہی ہے۔ بھارت غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل کا اجرا کرکے آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہےکشمیری جدوجہد آزادی رکھیں گے، بھارت کو اس گھناونے کھیل میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کشمیری ایک اہم مقصد کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں لاک ڈاون کی آڑ میں روزانہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہےبھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہا ہےعالمی برادری بھارت کو متنبہ کرے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کروائےمظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے، یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔