کینٹ بورڈ کا ساڑھے چار ارب کا بجٹ منظوری کیلئے مجاز اتھارٹی کو ارسال

September 18, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا رواں مالی سال کا بجٹ حتمی منظوری کیلئے مجاز اتھارٹی ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی راولپنڈی ڈویژن کو بھجوا دیا گیا ہے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتہ کے دوران بورڈ میٹنگ میں رواں مالی سال کیلئے ساڑھے چار ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی تھی ، ترقیاتی کاموں کیلئے چالیس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ مختلف ٹیکسو ں کی مد میں رواں مالی سال کے دوران 2ارب 54کروڑ 93لاکھ جبکہ دیگر متفرق ذرائع سے 92کروڑ 20لاکھ اور 36کروڑ روپے کی وصولیاں متوقع ہیں ۔