ایمنسٹی سکیم ، رشوت مانگنے کے الزام میں ٹیکس کلکٹر معطل

September 18, 2020

راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے ایمنسٹی سکیم میں شہریوں سے رشوت مانگنے کی شکایات پر ٹیکس کلکٹر محمد مدثر کو معطل کر دیا ۔ آج اسے چارج شیٹ جاری کئے جانے کا امکان ہے جبکہ رواں ہفتہ کے دوران ہی انکوائری شروع کر دی جائیگی۔ گزشتہ روز ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ایمنسٹی سکیم جو کینٹ کے شہریوں کیلئےتین دنوں میں ان کے گھروں کے نقشے پاس کر کے ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے شروع کی گئی ہے میں بلڈنگ پلان کی وصولی اور اسیسمنٹ کے دوران رشوت مانگی جا رہی ہے ۔ متعددشکایات آنے پر جمعرات کی رات متعلقہ اہلکار کو رشوت مانگے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔