اکابرین کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

September 18, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس مولانا حافظ محمداشرف گجر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، نائب امیر پیرمیاں محمد رضوان نفیس،مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، امیر مولانا مقصودالوری،سابق امیدوارقومی اسمبلی عمران رشید بٹ، مولانا سعید وقار،خلیل محمود، شاہد اسرار صدیقی، محمدبلال ودیگرعلماء کرام نے شرکت کی۔ علماء نے کہا کہ اکابرین کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔