خطاطی کی نمائش کا آغاز

September 18, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام خطاطی کی 8روزہ قومی نمائش ”لوح وقلم“کا آغاز ہوگیا۔صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے چیئر پرسن بورڈآف گورنز لاہورآرٹس کونسل منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ خطاطی اسلامی فنون میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔