کمرہ عدالت میں نکاح، دولہاکے ہاتھوں میں ہتھکڑی

September 18, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی)ماڈل ٹاون کچہری میں شادی کی انوکھی تقریب ہوئی ، ہتھکڑی لگا ملزم کمرہ عدالت میں دلہا بن گیا۔کاہنہ کی رہائشی 19 سالہ آمنہ نے تحسین نیاز کے حق میں بیان دے دیا کہ اس نے پسند کی شادی کی ہے مجھے اغوا نہیں کیا گیا ۔ اغوا کے مقدمہ میں گرفتار ملزم نے احاطہ عدالت میں آمنہ سے پسند کی شادی کی۔تقریب سادگی سے احاطہ عدالت میں منعقد کی گئی۔ دلہا کے ہاتھوں میں گھڑی اور پھولوں کے گجرے کی بجائے ہتھکڑی نظر آئی۔ ق میٹرک کی کلاس فیلو نے چار سال بعد اپنے پیار کو پا لیا۔ نکاح نامہ میں لڑکی کے حق مہر میں ایک لاکھ روپے درج کیا گیا ،