جھل مگسی میں تلور کا شکار روکنے کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں رٹ دائر

September 18, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جھل مگسی میں تلور کا شکار روکنے کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی ۔ سالار مگسی نے آصف ریکی ایڈووکیٹ اور جمیل آغا ایڈووکیٹ کے توسط سے رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ جھل مگسی میں عرب شیوخ کیلئے تلور کا شکار کرنے کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں مختلف مقامات پر لوگوں سے زرعی زمینیں خالی کروا کر کیمپ لگائے جا رہے ہیں حالانکہ ہر قسم کے شکار پر پابندی عائد کی گئی ہے رٹ میں کہا گیا کہ شکار کیلئے عرب شیوخ کو لائسنس جاری نہ کئے جائیں جس پر بلوچستان ہائیکورٹ نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔