سلیکٹڈ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ قبول نہیں ‘زمیندار/سبزی وفروٹ ایجنٹس

September 18, 2020

کوئٹہ( این این آئی)زمیندار ایکشن کمیٹی اور کمیشن ایجنٹ سبزی وفروٹ کامشترکہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی ہوا جس میں صدر انجمن تاجران بلوچستان ہزارگنجی زون کے صدرحاجی ظہورکاکڑ زمیندار ملک نعمان مشوانی حاجی عبدالظاہر بڑیچ میر محبوب بنگلزئی ودیگرشریک تھے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی سلیکٹڈ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے صوبائی حکومت فی الفور ایکشن لے بصورت دیگر ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاجاً منڈی کے 4گیٹ بند کرکے ہڑتال اور مارکیٹ فیس بند کریں گے کیاکوئٹہ میں پشتون بلوچ لوکل زمیندار نہیں تھے کیاضرورت پیش آئی کہ ژوب سے ایک شخص کولاکر ہم پرمسلط کیاگیا ۔