ملک میں ایک نصاب قبول نہیں کیا جائیگا، پشتون ایس ایف

September 18, 2020

کوئٹہ(آن لائن)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام قلعہسیف اللہ میں شمولیت کی تقریب ہوئی۔ جس کی صدارت ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شیرین گل کبزئی نے کی۔ تقریب سے پی ایس ایف کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر معصوم خان میرزئی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل ممبر خان زمان کاکڑ،پشتون ایس ایف کے ڈپٹی چئیرمین سراج الدین موسی زئی،ممبر سمع اللہ کاکڑ،اسرار اللہ موسی زئی،نعیم اللہ ودیگر نے تقریب سے خطاب کیا،مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک نصاب کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ملک کے تعلیمی اداروں میں ایک نصاب برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایک نصاب سے قوموں کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ایک نصاب سے شدت پسندی جہنم لے گی۔ اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ ہم طلبا سیاست کی قومی روح کے مطابق ترتیب پر توجہ دیں۔