پولیس میں بھرتیوں کے عمل کا ڈسٹرکٹ کی سطح پر انعقاد

September 18, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)امحکمہ پولیس نے بھرتیوں کے عمل کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر کی بجائے ڈسٹرکٹ کی سطح پر انعقاد کروا دیا ہے۔،آئی جی پولیس بلوچستا ن محسن حسن بٹ نے وزیر اعلی کی ہدایت پرمحکمہ پولیس میں اضلاع کی سطح پر بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ زیادہ سے زیادہ بے روزگارنوجوانوں اور خواتین کو اپنے ہی اضلاع سے بھرتی کی سہولت میسر ہو اوراضلاع کی سطح پر پولیس کانسٹیبلان کی بھر تی کے عمل سے خوا ہشمند امید وار اضافی اخراجات کے بوجھ سے بچ سکیں اس کے علاوہ خواتین امیدوار کو اپنے ہی اضلاع میں بھرتی کے عمل میں حصہ لینے کے مواقع بھی ممکن ہو۔انہوں نے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو بھرتی کرنے کے عمل کو صاف وشفاف اور میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی۔تاکہ محکمہ پولیس میں قابلیت او ر میر ٹ پر پورا اُتارنے والے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔