میٹرک رزلٹ کیلئے طلبہ و طالبات کو انتظار

September 18, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرک کے نتائج کا اعلان کب ہوگا ؟ طلبہ و طالبات کو انتظار۔تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک امتحانات کے نتائج تیار کیےجا چکے ہیں، تاہم نتائج کی تاریخ کا اعلان پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کی منظوری کے بعد ہونا تھا جو تاحال نہیں ہوسکی 14ستمبر کے بعد 18ستمبر کو نتائج کا اعلان ممکن نہیں ، ملتان بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک منظوری نہیں ہوگی نتائج کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔