ہیلتھ کیئر کمیشن نے 136اتائیوں کے کلینک سیل کردیے

September 18, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ہفتہ میں 136 اتائیوں کے کلنک سیل کر دیے۔کمیشن کی ٹیموں نے 15 شہروں میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے والے 1028مراکز پر چھاپے مارے۔سب سے زیادہ 17 اتائیوں کے اڈے راجن پور میں، جبکہ خانیوال مین 15،راولپنڈی، اٹک، گجرات اورلودھراں میں 11،11، لاہور اور سیالکوٹ میں 9، 9، فیصل آباد اور حافظ آباد میں 8، 8، وہاڑی7، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 6، 6، شیخوپورہ 4 اوربھکرمیں 3 اتائیوں کے کاروبار سیل کیے گئے۔