خاتون نہر میں گر گئی، بچا لیا گیا

September 18, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے میں 55سالہ خاتون نہر میں گر گئی،ریسکیو 1122 اہلکاروں نے خاتون کو زندہ نہر سے نکال لیا۔تفصیل کے مطابق خان ویلج کی رہائشی خاتون خدیجہ بی بی کے ورثا کا کہنا تھا کہ وہ بلڈ پریشر کی مریضہ ہے خود بخود گھر سے نکل پڑتی ہے، پولیس نے خاتون کو ورثا کے حوالے کردیا۔