تین خواتین کا مبینہ اغوا، 16افراد کے خلاف مقدمات درج

September 18, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) تین خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا،تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کو محمد اعجاز نے بتایا کہ میری ہمشیرہ (ش) کو ملزم شوکت ،مجاہد آمنہ اغوا کرکے لےگئے ملزم شوکت نے زیادتی بھی کی۔مخدوم رشید پولیس کو محمد طارق نے بتایا کہ ملزم لیاقت علی جنت بی بی اپنے تین نامعلوم افراد کے ہمراہ میری بیٹی (ح) کو کار میں اغوا کر کے لےگئے۔ صدر شجاعباد پولیس کو ندیم عباس نے بتایا کہ طارق ،محمود، سجاد ، مقصود وغیرہ میری بیوی اور بچوں کو اغوا کرکے لے گئے۔