ہائیکورٹ:دانش سکول ڈیرہ غازیخان کے ٹیچر کی درخواست نمٹا دی گئی

September 18, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس رسال حسن سید نے دانش سکول ڈیرہ غازیخان کے ٹیچر کی درخواست نمٹاتے ہوئے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل احمد ندیم گھیلا کی وساطت سے دانش سکول اتھارٹی کو ہداہت کی ہے کہ اسکی اپیل کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر کریں۔پیٹیشنر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے موقف اختیار کیا کہ انکا موکل شکیل احمد ایم اے انگلش ہے، اس کے کنٹرکٹ میں توسیع کر بعد فروری میں اچانک اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔