تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

September 18, 2020

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو یہ ان کا حق ہے انہیں اس سے نہیں روکا جائے گا، وہ اپنی ذمہ داریاں قانون اور آئین کے مطابق ادا کررہے ہیں۔

پشاور میں میڈیاسے گفتگو میں اسد قیصرکا کہنا تھا کہ مسائل کا احساس ہے، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی پیداوار ہدف سے کم ہوئی ہے، گندم درآمد کر رہے ہیں، 10 سے 15 دن میں آٹے کی قیمت کم ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کی تھی، جس میںشہباز شریف نے کہا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر نے ریڈ لائن عبور کرلی ہے، ان کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے سے باہمی مشاورت کے بعد جلد فیصلہ کریں گے۔