ترکی:’فلائنگ کار‘کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل

September 18, 2020

ترکی نے ایوی ایشن کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، استنبول میں فلائنگ کار نے آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔

ترک انجینئروں کی ڈیزائن کردہ پروٹو ٹائپ کار ’سیجیری‘ نے پہلی اڑان 10 میٹر کی بلندی تک کی، اسمارٹ فلائنگ سسٹم کی کار سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑے گی۔

فلائنگ کار دو ہزار میٹر کی بلندی تک جانے اور ایک گھنٹہ فضا میں رہ کر 70 سے 80 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

چیف ٹیکنالوجی آفیسر سیلکوک بائرکٹر کا کہنا ہے کہ ’ہم آئندہ بھی مزید جدید پروٹو ٹائپ بنائیں گے اور بورڈ پر ایک انسان کے ساتھ پروازیں کریں گے۔