عروہ گلگت کے رنگ میں رنگ گئیں

September 18, 2020

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عروہ حسین شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلی ہوئی ہیں، گلگت میں موجود اداکارہ نے وہاں کا روایتی لباس اور جیولری زیب تن کئے تصویریں شیئر کیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مقامی زیورات اور ہاتھ سے بنے شیشے کے کام کے کپڑے اسکردو کی پہچان ہیں۔‘


انہوں نے لکھا کہ ’اس لباس کو بہت پیار اور محنت سے بنایا گیا ہے۔‘


ایک اور تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’اپنے اندر چھپی بلتستان کی لڑکی کو باہر لا رہی ہوں۔‘

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دلکش تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ’ یہ وہ لمحہ تھا جب میں دیوسائی جارہی تھی اور یہ خوبصورت مقام ستپارہ ہے، میرے پیچھے نظر آنے والا خوبصورت علاقہ ستپارہ گاؤں ہے جبکہ راستے میں ستپارہ ڈیم بھی دیکھنے کو ملا ۔‘

پاکستان کے شمال علاقوں کی سیر کو نکلی عروہ گاہے بگاہے مداحوں کو اپنے اس سفر سے آگاہ کررہی ہیں۔


عروہ حسین نے اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز کیپشن لکھتے ہوئے کہا تھا کہ ’کوئی بھی شخص نئے سمندروں کو اُسی وقت دریافت کرسکتا ہے کہ جب اُس میں ساحل کو نظر انداز کرنے کی ہمت ہو۔‘

خیال رہے کہ اداکارہ و ماڈل عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔