سجل کے حسن نے بھارتی اداکار کو اپنا گرویدہ بنالیا

September 18, 2020

معروف اداکارہ سجل علی کی معصومیت اور حسن بھارتی اداکار اتکارش گُپتا کو بھی بھاگیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے قمیص شلوار دوپٹہ اور چوڑیاں پہنے دیسی لُک میں اپنی تصویریں شیئر کیں۔


اداکارہ اپنی نئی تصویروں میں انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہیں، سجل کی خوبصورتی نے سمندر پار پاکستانیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

بھارتی اداکار اتکارش گُپتا نے سجل کی تصویروں پر کمنٹ کیا اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لال دل والی ایموجی کا اضافہ کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے جیولری میں جھمکوں اور چوڑیوں سے اپنی پسنسدیدگی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جھمکوں اور چوڑیوں سے اُن کی محبت کبھی ختم نہیں ہوگی۔

اداکارہ نے اپنی تصویروں میں جھمکے تو نہیں لیکن رنگین چوڑیاں پہن رکھی ہیں، سجل کی تصویروں پر قریبی دوست زارا نے بھی تعریف کی۔

یاد رہے کہ سجل اداکار احد رضا میر سے رواں برس 14 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔