دنیا میں کچھ بھی مفت میں نہیں ملتا، عمران اشرف

September 18, 2020

اداکار عمران اشرف کا ماننا ہے کہ دنیا میں کچھ بھی مفت نہیں ملتا، انسان کو کسی نا کسی صورت اپنے کیے کی قیمت ادا کرنی پرتی ہے۔

عمران اشرف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہنا تھا ’کچھ بھی مفت نہیں ہوتا۔‘


انہوں نے فکر انگیز پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خوشیاں بڑی خود دار ہوتی ہیں وہ اپنے آنے سے پہلے سزا کی صورت میں اپنی قیمت ادا کر دیتی ہیں۔

اس سے قبل اداکار نے اپنے مداحوں سے والدہ کی صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر والدہ کی خرابیِ صحت کے حوالے سے بتاتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’والدہ کی طبیعت خراب ہے تو براہ مہربانی ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔‘

عمران اشرف اکثر و بیشتر والدہ کی عظمت بیان کرتی پوسٹس بھی شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں راولپنڈی میں ارسلان نامی شخص کے اپنی والدہ پر ہاتھ اٹھانے کی ویڈیو کے تناظر میں لکھا تھا کہ ماں کا کتنا عجیب اور حسین رشتہ ہے جو بیٹے سے مار کھا کر بھی کہہ رہی ہے کہ میرا بیٹا بہت اچھا تھا بس اپنی عورت کی باتوں میں آگیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک ماں اولاد کی ایک اچھائی دس دفعہ بیان کرتی ہے اور اس سے پیار جتاتی رہتی ہے۔