ملکہ برطانیہ کی ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا سول برطانوی اعزاز واپس لینے کی ہدایت

September 19, 2020

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ملکہ برطانیہ نے خواتین کے’ریپ‘ الزامات ثابت ہونے کے بعد ہولی وڈ پروڈیوسر68سالہ ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا اعزازی ایوارڈ واپس لے لیا، تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ نے ڈیڑھ دہائی قبل فلم ساز کو دیا جانے والا سول برطانوی اعزاز واپس کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے نے لندن گزٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملکہ برطانیہ نے ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا اعلیٰ خدمات کا دیا گیا سول کمانڈر کا اعزازی ایوارڈ واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔ملکہ برطانیہ نے اپنے حکم نامے میں واضح لکھا کہ ریاست برطانیہ کی جانب سے فلم ساز کو جنوری 2004 میں دیے گئے ایوارڈ کو منسوخ کیا جائے۔ملکہ برطانیہ نے فلم ساز کو دیا گیا ایوارڈ ایک خاتون اسسٹنٹ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ایک خاتون کو ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا الزام ثابت ہونے پر منسوخ کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ ہاروی وائنسٹن رواں برس مارچ سے ایک خاتون کے ریپ کے الزام میں 23سال جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔