اُرمیلا متونڈکر اپنے رویے پر کنگنا رناوت سے معافی کی خواہاں

September 19, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی سینئر اداکارہ اور سیاستدان اُرمیلا متونڈکر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے روّیے پر کنگنا رناوت سے معافی مانگنا چاہتی ہیں۔ اُرملا متونڈکر کی جانب سے گزشتہ دنوں ’ کوئین‘ فلم کی ہیروئین کنگنا رناوت پرتنقید کی گئی تھی، اُرمیلا کا کہنا تھا کنگنا رناوت ایک ’روڈالی‘ یعنی پتھر دل اداکارہ ہیں۔اُرمیلا کے اس بیان کے بعد تنازعات کی ملکہ کنگنا رناوت نے بھی ردِ عمل دیتے ہوئے اُرمیلا پر خوب الزامات لگائے تھے اور اُن کا کریکٹر ڈھیلا قرار دے دیا۔کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ ’انہوں نے اُرملا متونڈکر کا ایک توہین آمیز انٹرویو دیکھا ہے، جس طرح سے اُرمیلا اُن کے بارے میں بات کر رہی ہیں وہ پوری طرح سے مشتعل کرنے دینے والا ہے بیان ہے، اُرمیلا نے اُن کی جدوجہد کا مذاق اڑایا ہے۔‘حال ہی میں اُرمیلا متونڈکر کی جانب سے ایک نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کنگنا کے ساتھ تنازع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اُن کے خیال میں انہوں نے کنگنا کو روڈالی کہہ کر کچھ برا نہیں کیا ہے، اُنہیں اپنے اس الفاظ پر کوئی پچھاوا نہیں ہے اگر پھر بھی کنگنا کو اُن کے اس لفظ سے کوئی تکلیف پہنچی ہے تو وہ کنگنا سے معافی مانگنا چاہتی ہیں۔‘اُرمیلا نے اپنے نئے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’وہ کنگنا سے معافی مانگ کر چھوٹی نہیں ہو جائیں گی۔‘