نازش جہانگیر کا تصاویر کے ساتھ اشعار کا انتخاب وائرل ہوگیا

September 19, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شوبز فنکاروں کی جانب سے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کیلئے تصاویر، ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کو اپنے روزمرہ معمولات سے متعلق آگاہ کرنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ان پوسٹس پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔اداکارہ نازش جہانگیر سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹویٹر، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ نازش جہانگیر نے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے مشہور شعرا ءکرام احمد فراز، جون ایلیا کے اشعار بھی لکھے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر اور ان پر لکھے گئے خوبصورت اشعار کو سراہا جارہا ہے۔اداکارہ نے دلہن کے سرخ لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے شعر لکھا کہ ’مزاج ہم سے زیادہ جدا نہ تھا اس کا، جب اپنے طور یہی تھے تو کیا گلہ اس کا۔‘نازش نے ایک اور خوبصورت تصویر کے ساتھ معروف شاعر جون ایلیا کا شعر بھی لکھا ’تم بنو رنگ، تم بنو خوشبو، ہم تو اپنے سخن میں ڈھلتے ہیں۔‘اداکارہ نے محسن عباس حیدر کا شعر بھی شیئر کیا خدا کا شکر کہ وہ خود ہی تجھ کو چھوڑ گیا، وہ ساتھ رہ کے کہیں کا نہ چھوڑتا تجھ کو۔