ویت نام میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی

September 19, 2020


ویت نام میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔

متاثرہ علاقوں میں ایک سو پینتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔

طوفان کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گھر بھی تباہ ہو گئے۔

ویت نامی حکام کے مطابق کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقے میں بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔