فائرنگ سے زخمی ہونے والے لبنانی فٹبالرچل بسے

September 19, 2020

لبنان کے مایہ ناز فٹبالر کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے۔

32سالہ نامور لبنانی فٹبالر محمد اتوی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور کئی روز سے ان کی حالت تشویشناک تھی۔

وہ بیروت دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے جنازے میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے کہ انہیں سر میں گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

محمد اتوی لبنان کے بہترین فٹبالرز میں سے ایک تھے انہوں نے تین بار نیشنل لیگ کا ٹائٹل جیتا اور وہ متعدد کلبز میں مڈفیلڈر کی حیثیت سے کھیلتے رہے۔