جمائما کا امریکی جج کی موت پر اظہار افسوس

September 19, 2020

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے امریکی سپریم کورٹ کی جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ کی موت کو امریکا کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

جمائما خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ امریکا مجھے آپ کے اس بڑے نقصان پر افسوس ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کینسر کے باعث 87 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرنے والی روتھ بیڈر گنزبرگ کیلئے دائمی سکون کی دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ امریکی تاریخ میں خواتین کے حقوق کے لیے لڑنے والی خواتین میں سے اہم ترین سمجھی جانے والی جج لبلبے کے میٹاسٹیٹک کینسر کے باعث چل بسیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے تعزیتی پیغام میں روتھ بیڈر گنزبرگ کو قانون کی رکھوالی‘ اور ’کمال ذہن‘ کی مالک کہا۔

روتھ بیڈر گنزبرگ 1933میں امریکی شہر برکلن میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 60 کی دہائی میں قانون کے شعبے میں کام شروع کیا اور 1972 میں خواتین کے حقوق کے لیے ایک منصوبے کی قیادت کی اور امریکی سول لبرٹیز یونین کی بنیاد ڈالی تھی۔