جناح ڈیولپمنٹ ٹور گالف ٹورنامنٹ ریحان حیدر نے جیت لیا

September 19, 2020

جناح ڈیولپمنٹ ٹور گالف ٹورنامنٹ پروفیشنل گالفر ریحان حیدر عباسی نے جیت لیا۔

کراچی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں ریحان حیدر نے 4 اوور کے ساتھ کھیل کا اختتام کیا۔

ایونٹ میں دوسری پوزیشن راحیل اکرام نے حاصل کی جبکہ ابتدائی دو راؤنڈ پر کامیابی سے ہمکنار ذیشان علی تیسرے نمبر پر رہے۔

سندھ گالف ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والے ایونٹ کی انعامی رقم 14 لاکھ روپے تھی۔