نیویارک: روچسٹر میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

September 19, 2020

امریکی ریاست نیویارک کے شہر روچسٹر میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ گذشتہ رات ایک پارٹی کے دوران ہوئی، فائرنگ کے بعد پارٹی میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے بعد 18 زخمی اسپتال لائے گئے جن میں سے 18 اور 20 سال کے ایک لڑکا اور لڑکی جانبر نہ ہوسکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کا سبب معلوم نہیں ہوسکا، پولیس تحقیقات جاری ہیں۔