سرحدی کشیدگی، فاروق عبدﷲ کا پاکستان سے بات چیت کا مطالبہ

September 20, 2020

مقبوضہ کشمیرکی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان فاروق عبدﷲ نے بھارتی حکومت سے سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان سے بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی لوک سبھا سے خطاب میں فاروق عبدﷲ کا کہنا تھا کہ سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ مر رہے ہیں، اس صورتحال سے نکلنے کا راستہ بات چیت کے سوا کوئی اور نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جیسے چین سے بات کر رہا ہے ایسے ہی اس صورتحال سے نکلنے کے لیے دوسرے پڑوسی سے بات کرنی ہوگی۔