شہر کی مختلف چورنگیوں اور فٹ پاتھوں کو بہتر بنایا جائیگا، ایڈمنسٹریٹر کراچی

September 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ شہر کی مختلف چورنگیوں اور فٹ پاتھوں کو بہتر بنایا جائے گا اور جہاں گنجائش ہوگی وہاں یادگار (مونومنٹس) اور اسٹریٹ لائبریریز بھی بنائی جائیں گی تاکہ شہر میں علم و ادب اور تہذیب و ثقافت کو فروغ ملے، وہ کلفٹن برج کے ساتھ بیوٹیفکیشن منصوبے کا جائزہ لے رہے تھے، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ اسٹریٹ لائبریریز کے قیام کا مقصد کتاب کو اپنا دوست اور جیون ساتھی بنانا ہے، نوجوان نسل اگر کتابوں سے دوستی کرلے تو تعلیم یافتہ اور باشعور معاشرے کی تشکیل میں مدد مل سکتی ہے، کلفٹن برج کے ساتھ بیوٹیفکیشن پلان میں چیس کارنر کا قیام بھی شامل ہے تاکہ شام کے اوقات میں شہری یہاں اپنا کچھ وقت خوشگوار انداز میں گزار سکیں، ہمیں کراچی کا امیج بہتر بنانا اور اپنی روایات کو پھر سے زندہ کرنا ہے۔