خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی، متوفیہ ذہنی مریضہ،4 بچوں کی ماں تھی، پولیس

September 20, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پیر آباد نیو میانیوالی کالونی کوثر مسجد کے قریب واقع مکان میں 45 سالہ رانی زوجہ منظور کی پھندا لگی لاش ملی، پویس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ ذہنی مریضہ اور4 بچوں کی ماں تھی ، بیٹے نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ والدہ کو گھر میں اکیلا نہیں چھوڑتے تھے ، واقع سے قبل ماموں کے کہنے پر ایک کام سے باہر گیا تھا ، واپس آیا تو والدہ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھی۔