شہید پولیس اہلکار کی نمازجنازہ میں آئی جی ودیگر پولیس افسران کی شرکت

September 20, 2020

کرا چی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی گودام چورنگی کے نزدیک موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکارعارف خان تنولی کی نماز جنازہ ایس ایس یو ہیڈکواٹرز میں اداکردی گئی،نماز جنازہ میں آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن مقصود احمد،تمام زونل ڈی آئی جیزاورایس ایس پیز،کمانڈنٹ ایس ایس یوعرفان مختار بھٹو، ایس پی مددگار 15 عبداللہ میمن اوردیگر سینئر افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس اینڈ سیکیورٹی ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے شہید کے ورثاء کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے مروجہ مراعات اور تمام ضروری قانونی دستاویزی امور کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔