پڑوسی کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی

September 20, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون حقانی محلہ گلی نمبر 11 میں پڑوسی کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3؍ افراد 85 سالہ شیر محمد، اہلیہ 75 سالہ حسنہ اور 28 سالہ بیٹا ایاز زخمی ہو گئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔