مرید عباس قتل کیس، ملزم عادل زمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ

September 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نےاینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں جیل حکام نے مرکزی ملزم عاطف زمان کو پیش کیا جبکہ مدعی مقدمہ زارا عباس اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں،تفتیشی افسر نے آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ نے ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخ کردی تھی جس کے بعدملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا ہے،عدالت نے ملزم عادل زمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہر صورت گرفتار کرکے 10 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔