جعلی خاتون پولیس افسر گرفتار، مقدمہ درج

September 20, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے جعلی خاتون پولیس افسر کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں پولیس نے جعلی خاتون پولیس افسر کو حراست میں لے لیا، گرفتار خاتون خود کو انسپکٹر ظاہر کررہی تھی،پویس کے مطابق ملزمہ متعدد لڑکیوں سے پولیس میں بھرتی کاجھانسہ دے کر رقم بٹور چکی ہے، پولیس نےملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔‎