الٹراوائلٹ شعائیں کووڈ۔19کا سبب بننے والے وائرس کیخلاف موثر

September 20, 2020

کراچی (نیوزڈیسک) الٹراوائلٹ شعائیں کووڈ۔19کا سبب بننے والے وائرس کے خلاف موثر ہیں۔ حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کا سبب بننے والے وائرس کو الٹرا وائلٹ شعائیں موثر انداز سے ختم کرسکتی ہے۔ محققین کو اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ انسانوں کے لیے محفوظ الٹراوائلٹ سی لائٹ 222 نینو میٹر ویولینگتھ کی شعائیں سارس کووڈ۔2 وائرس کو ختم کردیتی ہیں۔ یہ تحقیق ہیروشیما یونی ورسٹی میں کی گئی ہے۔ تاہم، یہ تحقیق اب تک کووڈ۔19 وائرس پر اب تک نہیں کی گئی ہے۔