بچوں کے اشتہارات روکنے کیلئے گوگل،فیس بک پر دبائو

September 20, 2020

کراچی(نیوزڈیسک)گوگل اور فیس بک پر دبائو ہے کہ وہ بچوں کے اشتہارات روک دیں، برطانوی میڈیا کے مطابق اراکین پارلیمنٹ،بچوں کے حقوق کیلئے نمائندے اور اساتذہ کی جانب سے ایک کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی فرمز پر 18 سال سے کم عمر بچوں کے اشتہارات کو روکا جائے،خط میں کہا گیا کہ ایسے اشتہارات سے ناصرف بچوں کی پرائیویسی مجروح ہوتی ہے بلکہ وہ مارکیٹنگ دبائو میں بھی آجاتے ہیں۔