کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم ، دیگر کمپنیوں کو بھی لائسنس، نیپرا کل عوامی سماعت کریگی

September 20, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)پیر کو کراچی میں کے الیکٹرک کےڈسٹری بیوشن لائسنس میں مجوزہ تبدیلی پر عوامی سماعت کر ے گی صبح دس بجے ہوٹل میریٹ میں ہونے والی اس سماعت میں نیپرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت عام شہریوں کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے نیپرا یہ سماعت کراچی میں کے الیکٹرک کے کی اجارہ داری ختم کر کے دیگر کمپنیوں کو بھی ڈسٹری بیوشن لائسنس دینے کے لئے کر رہی ہےشہریوں کو بے تحاشا لوشیڈنگ اور دیگر شکایات بہت زیادہ ہیں کے الیکٹرک کا اس سماعت پر اپنا موقف اور تحفظات ہیں عوامی سماعت میں سیاسی ،سماجی تنظیموں سمیت مختلف ایسوسی ایشن کے نمائیندوں کے بڑی تعداد میں شرکت کا امکان ہے۔