ڈھائی سال کی عمر میں نیند کے افعال تبدیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں، تحقیق

September 20, 2020

کراچی (نیوزڈیسک) امریکی محققین نے نومولود سے 15 سال تک کے بچوں کے دماغ اور نیند کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا ہے۔ جس میں اس بات کا علم ہوا ہے کہ ڈھائی سال کی عمر میں نیند کے افعال تبدیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہی وہ عمر ہوتی ہے کہ جب بڑی دماغی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوتی ہیں جو کہ سیکھنے، یادداشت میں معاونت جیسے دماغی افعال میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔