ایم کیو ایم کی حقوق کراچی ریلی کی تاریخ میں تبدیلی

September 20, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے 22ستمبر کو بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے کے پیش نظر اپنی حقوق کراچی ریلی کو دون کے لئے آگے بڑھادیا جو اب24ستمبر کو نکالی جائے گی، اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ،سی او سی کے ذمہ داران ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹائون و یوسی کے ذمہ داران وکارکنان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم جاری ہیں۔