برطانوی وزیراعظم تنخواہ کٹنے سے پریشان

September 20, 2020


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دوستوں کا خیال ہے کہ بورس جانسن تنخواہ میں کٹوتی کے بعد اپنے بیٹے کے لیے آیا نہیں رکھ سکیں گے۔

بورس جانسن کی تنخواہ کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار پاونڈ سالانہ ہے، وہ رواں برس کے اوائل میں ایک بچے کے باپ بنے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کے دوستوں کا موقف ہے کہ بورس جانسن کے گھر میں ملازمہ بھی نہیں، صفائی کرنے کے لیے ایک ملازم ہے اور وہ اس سلسلے میں پریشانی کا شکار ہیں کہ اپنے بچے کے لیے آیا کیسے رکھیں؟

واضح رہے کہ بورس جانسن سرکاری رہائش میں رہنے کو ترجیح نہیں دیتے۔