پی سی بی کا دو روزہ اجلاس نتھیا گلی میں ختم

September 20, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا دو روزہ اجلاس نتھیا گلی میں ختم ہو گیا، اجلاس میں 2 سالہ کارکردگی اورآئندہ کی حکمت عملی پربات چیت کی گئی ، چیئرمین احسان مانی نے اپنی مدت کے تیسرے اور آخری سال کے اہداف وقت پر مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نتھیا گلی میں کارپوریٹ اسٹریجی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ، جس کا پہلا مرحلہ اسلام آباد میں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نتھیا گلی میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی ، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں دو سالہ کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی ، احسان مانی نے اپنی مدت کے آخری سال کے اہداف بتائے اور انہیں وقت پر مکمل کرنے کا کہا ۔

پی سی بی کے ویژن پر بھی سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ، کوڈ آف ایتھکس لاگو کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹینڈ نگ کمیٹی کے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان شریک ہوں گے ، اجلاس 23 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا ۔