کرکٹ کمیٹی کو تحلیل کیے جانے کا امکان

September 20, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی کرکٹ کمیٹی کی حیثیت پر آوازیں اٹھنے لگیں ، کمیٹی کے اب تک دو چیئرمین عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں اور اب امکان ہے کہ کرکٹ کمیٹی کو تحلیل کر دیا جائے گا ۔

دو سال پہلے پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے محسن خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی تشکیل دی ، لیکن کچھ ہی عرصے میں محسن خان مستعفی ہوگئے تو چیف ایگزیکٹوسیم خان کو اضافی ذمہ داری دی گئیں اورپھر اقبال قاسم کی صورت میں آزاد چیئرمین لایا گیا ۔

اقبال قاسم نے بھی دو ہفتے قبل چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، اب پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے پہلے قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلیےکمیٹی کا اجلاس بلانا ہے لیکن کمیٹی کے ایک رکن سمجھتے ہیں کہ جب کرکٹ کمیٹی کی کسی بات پر عمل نہیں کرنا یا اسے موثر نہیں بنانا تواس کا کیا فائدہ ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حیثیت میں تو کمیٹی کو ختم ہی کر دیا جائے یا اسے تحلیل کر دیا جائے گا۔