شیر پاؤ کالونی میں پانچ افراد کا لڑکا اور لڑکی پر چھریوں سے حملہ

September 20, 2020

کراچی کے علاقے شیر پاؤ کالونی میں پانچ افراد نے رشتے کے تنازع پر لڑکا اور لڑکی پر چھریوں سے جان لیوا حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، حملے سے 21 سال کا جمیل اور 17 سال کی جویریہ زخمی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملے سے متاثرہ لڑکی جویریہ نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ چاچا نے چار لڑکوں کے ساتھ مل کر کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو رشتے کے لیے لڑکی والوں نے گھر بلایا اور حملہ کیا اور حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی پر چھریوں سے حملہ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔