سال 2023ء تک صرف اے پی سیز ہی ہوتی رہیں گی، چوہدری سرور

September 20, 2020

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 2023 تک آل پارٹیز کانفرنسز (اے پی سیز) ہوتی رہیں گی اور حکومت بھی قائم رہے گی۔

گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سے ملاقات کے موقع پر کیا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اپنا اپنا پیج ہے، یہ کبھی بھی ایک پیج پر نہیں آسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے 2 سال مکمل ہوچکے باقی 3 سال بھی پورے ہوں گے، عمران خان نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا ہے۔

اس موقع پر عمران اسمٰعیل نے کہا کہ افراتفری اور نااُمید پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، ملک پہلی بار درست سمت میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔