سوئی سدرن کا بڑے پیمانے پر سردیوں میں گیس کی قلت کے خدشے کا اظہار

September 20, 2020

سوئی سدرن نے سردیوں میں بڑےپیمانے پر گیس کی قلت کے خدشےکا اظہار کیا ہے۔

سوئی سدرن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موسم سرمامیں 30 کروڑ مکعب فٹ یا 25 فیصد تک گیس کی قلت ہوگی۔

سوئی سدرن نے متنبہ کیا ہے کہ موسمِ سرما میں حالات مزید پیچیدہ ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سوئی سدرن کی جانب سے کے-الیکٹرک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ہے۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گیس کے کم پریشرکی شکایت چند روز میں دور ہونے کا امکان ہے۔