حبیب جالب کے سب سے بڑے صاحبزادے ناصر جالب انتقال کرگئے

September 20, 2020

شاعرِ عوام حبیب جالب کے سب سے بڑے صاحبزادے اور طاہرہ حبیب جالب کے بھائی ناصر عباس جالب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ناصر عباس کے انتقال پر جالب چیئر انٹرنیشنل اور فیض کلچلر فاؤنڈیشن برطانیہ نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جالب چیئر انٹرنیشنل کے چیئرمین سیف اللّٰہ سیفی، صدر ملک محمد اجمل اور جنرل سیکریٹری عمر میمن، فیض کلچلر فاؤنڈیشن برطانیہ کے صدر ڈاکٹر عمردراز، جنرل سیکریٹری علی خاقان مرزا اور انفارمیشن سیکرٹری یوسف ابراہیم نے ایک مشترکہ بیان میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم ناصر عباس جالب کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔

انھوں نے یہ بھی دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یاد رہے کہ ناصر جالب نے حال ہی میں اپنے والد حبیب جالب کے بارے میں ان کی شاعری ’منظر، پسِ منظر‘ کے عنوان سے شائع کی تھی۔